29 نومبر 2011 - 20:30

پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے افغان صدر سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے لہذا پاکستان بون کانفرنس میں شرکت نہیں کرےگا۔

ابنا: پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے افغان صدر سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے لہذا پاکستان بون کانفرنس میں شرکت نہیں کرےگا۔  یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ امریکہ کوشمسی ایئر بیس خالی کرانے کیلئے گیارہ دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی ہے، انھوں نے کہا کہ  ہمیں بون کانفرنس  سے پاکستان کی خود مختاری عزیز ہے۔ پاکستانی وزیراعظم نے کہاکہ بون کانفرنس میں شرکت کے لئے افغان صدرحامد کرزئی نے فون کرکے کہاکہ کانفرنس افغانستان کے لئے ہورہی ہے پاکستان کی شرکت کے بغیر کانفرنس ادھوری ہوگی۔وزیرا عظم نے بتایا کہ افغان صدر کوآگاہ کر دیا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے اس لئے ہم بون کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔ افغان صدر کا کہنا ہے کہ حملہ امریکہ اور نیٹو نےکیا ہے۔ واضخ رہے کہ افغانستان اور پاکستان دونوں کو امریکی اور مغربی ممالک  کی تقلید سے باہر آجانا چاہیے اور قومی و ملکی وقار کو ملحوظ رکھتے ہوئے امریکہ اور مغربی ممالک کی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے۔ کیونکہ القاعدہ اور اس جیسی دیگر دہشت گرد تنظیمیں امریکہ اور مغربی ممالک کی پیداوار ہیں اور سامراجی طاقتیں آج بھی دہشت گرد تنظیموں سے آلہ کار کے طور پر استفادہ کررہی ہیں. ......./169